ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں موسلادھار بارش، ضلع ناندیڑ میں 5 افراد لاپتہ (ویڈیوز)
ممبئی کے شہری پیر کی صبح جب نیند سے بیدار ہوئے تو شہر میں موسلادھار بارش ہورہی تھی۔ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا کہ شہر اور متصل علاقوں میں اکادکا مقامات پر بہت زیادہ بارش ہوگی۔
ممبئی ۔(پی ٹی آئی) ممبئی کے شہری پیر کی صبح جب نیند سے بیدار ہوئے تو شہر میں موسلادھار بارش ہورہی تھی۔ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا کہ شہر اور متصل علاقوں میں اکادکا مقامات پر بہت زیادہ بارش ہوگی۔
بلدیہ نے آج اسکولوں اور کالجوں کو چھٹی کا اعلان کردیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ مسلسل تیسرے دن جم کر بارش ہوئی۔ شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں۔ اندھیری سب وے اور لوکھنڈوالا کامپلکس جیسے بعض نشیبی علاقوں میں چند مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ میٹرو شہر کی شہ رگ سمجھی جانے والی لوکل ٹرینیں تقریباً 10 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں تاہم سروس معطل نہیں ہوئی۔
سنٹرل ریلوے روٹ پر سب اربن سروس متاثر ہوئی کیونکہ ہاربر لائن کے چند نشیبی علاقوں میں پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔ کرلا اور تلک نگر اسٹیشنوں کے درمیان ٹریک چینجنگ پوائنٹس کام نہیں کررہے تھے۔ شہر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش نے حد نگاہ اور گاڑیوں کی رفتار گھٹادی تھی۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی‘ تھانے اور رائے گڑھ کے لئے آئندہ 2 دن تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
مسافرین کو چاہئے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور گھر سے جلد نکلیں۔ پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے اندھیری سب وے کی دونوں لینس کو بند کردیا گیا۔ وکولہ برج‘ حیات جنکشن اور کھار سب وے میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیون بھارتی نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ احتیاط برتیں۔
کئی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے اور حدنگاہ گھٹ جانے کی خبریں ہیں۔ غیرضروری سفر نہ کریں۔ نہایت ضروری ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں۔ ایرپورٹ جانے والی بعض روٹس پر ٹریفک کی رفتار کافی سست ہوگئی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث ضلع ناندیڑ میں 200 دیہاتی پھنس کر رہ گئے ہیں۔
Caught in Mumbai Floods: What happened to these school kids in Matunga will surprise you.
— WION (@WIONews) August 18, 2025
Heavy rains caused severe waterlogging in Mumbai’s Matunga area, leaving a school bus stranded.
Mumbai Police acted swiftly to ensure the children were safely assisted.#MumbaiRains… pic.twitter.com/Y8k7IMphUF
حکام کو بچاؤ و راحت کاری کے لئے فوج تعینات کرنا پڑا۔ تعلقہ مکھیڈ سے 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر آئی ہے۔ مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے درمیان بین ریاستی لنڈی ڈیم میں سطح آب کافی بڑھ گئی ہے۔ لاتور‘ ادگیر اور کرناٹک سے بھی پانی کا بہاؤ بڑھا ہوا ہے۔