شمالی بھارت

بی جے پی ایم پی برج بھوشن کے بیٹے کے قافلہ کی کار نے بائیک سواروں کوروند ڈالا (دلخراش ویڈیو)

قافلہ کی ایک فارچیونر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ کرنل گنج کوتوالی علاقہ کے چھتئی پوروا کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

لکھنؤ: قیصر گنج، اترپردیش کے موجودہ رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن سنگھ کے قافلہ کی ایک گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ اس حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

تفصیلات کے بموجب کرن بھوشن کا قافلہ گونڈہ کے کرنل گنج-حضر پور روڈ پر گزر رہا تھا۔ قافلہ کی ایک فارچیونر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ کرنل گنج کوتوالی علاقہ کے چھتئی پوروا کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار بی جے پی نے برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ منسوخ کر کے ان کے بیٹے کرن سنگھ کو قیصر گنج سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کرن سنگھ لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنے قافلے کے ساتھ حضور پور جا رہے تھے۔ اس دوران ان کے قافلے کی فارچیونر کار نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

اس خوفناک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ قریب بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

 حادثہ کتنا خوفناک تھا اس کا اندازہ گاڑی کے ٹوٹے ہوئے پرزوں کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے ٹکرانے والی کار کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ حادثہ کے وقت کرن سنگھ کا قافلہ حضور پور کی طرف جا رہا تھا۔ اسی دوران سڑک عبور کرنے والے لڑکوں کو ان کے قافلے کی گاڑی نے کچل دیا۔