حیدرآباد

جشن آزادی کے موقع پر دارالسلام میں مشاعرہ کاانعقاد

بیرسٹراسدالدین اویسی کی صدارت میں پارٹی کے دفتر دارالسلام حیدرآبادمیں کل ہندمشاعرہ کا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ملک کی75ویں جشن آزادی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیاگیا۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی کی صدارت میں پارٹی کے دفتر دارالسلام حیدرآبادمیں کل ہندمشاعرہ کا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ملک کی75ویں جشن آزادی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیاگیا۔

اس مشاعرہ میں بیرونی شعراء کرام نوازدیوبندی، ابرار کاشف، سردار چرن سنگھ، اسدبستوی، پنڈت وجئے تیواری، ساگر ترپاٹھی، عابدوفا جونپوری، شرف نان پاروی، نورہ عزیزہ‘حامد بھساول‘حسین حیدری ممبئی،ضیاء ٹونکی‘ندیم شاد،نکہت امروہی‘مقامی شعراء میں صلاح الدین نیر، فاروق عارفی،اشفاق اصفی، طیب پاشاہ قادری، وحیدپاشاہ قادری، چچاپالموری، فاروق شکیل نے اپنا کلام سنایا۔ سردارسلیم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اورکلام پیش کیا۔

عوام کی سہولت کیلئے دارالسلام میں بڑے اسکرین بنائے تھے۔ تمام شعراء نے اپنے کلام کے ذریعہ حب الوطنی کاخوشگوارماحول پیش کیا۔ سامعین نے شعراء کرام کوداددی۔ دارالسلام میں ’ہندوستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے۔

رات 3 بجے مشاعرہ کااختتام ہوا۔ عوام کی کثیرتعداد نے اس مشاعرہ میں شرکت کی۔ شہ نشین پر رکن پارلیمنٹ حلقہ اورنگ آباد امتیازجلیل، صدر بزم اتحادگلوبل احمدالدین اویسی، مجلس کے ارکان اسمبلی سیداحمدپاشاہ قادری، احمدبن عبداللہ بلعلہ، جعفرحسین معراج، کوثرمحی الدین، ارکان کونسل سید امین الحسن جعفری، مرزاریاض الحسن آفندی اوردیگرموجودتھے۔

مشاعرہ کے اختتام پر رکن اسمبلی سیداحمدپاشاہ قادری نے مہمان، میزبان شعراء کرام، تمام محکمہ جات کے عملے اورشرکاء سے اظہارتشکرکیا۔