مہاراشٹرا

گیارہ سالہ بچی سے جنسی زیادتی؛ تین بھائیوں کی گرفتار ی ایک کلیدی ملزم دیگر دو پر اسکوبچانے کا الزام

شکایت کے مطابق معاملہ صرف ایک بار تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ ملزم نے یکم جنوری اور تین جنوری کو بھی اسکی رہائش گاہ پر طلب کرکے پھر درندہ صفت کام انجام دیا-

ممبئ: ممبئ سے متصلہ نئ ممبئ پولیس نے تین سگے بھائیوں کو انکی گیارہ سالہ خالہ زاد بہن سے جنسی زیادتی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے جس میں ایک بھائ کلیدی ملزم ہے بقیہ دو بھائیوں پر اسکوبچانے اور شکایت کندہ کو دھمکانے کا الزام ہے-

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری

پولیس کے مطابق ملزمین اور متاثرہ لڑکی ایک دوسرئے کے پڑوس میں رہتے ہیں ٣٠ دسمبر کی دوپہر متاثرہ ملزمین کے گھر کے سامنے سائکل چلا چلا رہی تھی اسوقت کلیدی ملزم نے اسے گھر طلب کیا اس سے جنسی زیادتی کی اور اسکے والدین و کسی سے اس معاملے میں شکایت کرنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی دی-

شکایت کے مطابق معاملہ صرف ایک بار تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ ملزم نے یکم جنوری اور تین جنوری کو بھی اسکی رہائش گاہ پر طلب کرکے پھر درندہ صفت کام انجام دیا-

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (روہا ڈویژن) رویندر داؤنڈکر کے مطابق ملزم کی ان حرکتوں سے تنگ آکر متاثرہ نے اپنی خالہ کو مطلع کیا جس نے بعد میں اسکے والدین کو تمام باتوں سے آگاہ کیا نیز جب والدین اس معاملے کی شکایت کرنے مقامی روہاپولیس اسٹیشن جارہے تھے اسوقت کلیدی ملزم کے بھائیوں کو اس کا علم ہوگیا-

رویندر داؤنڈکر نے مزید بتلایا کہ کلیدی ملزم کے بھاییوں نے شکایت کنندہ کو پولیس میں معاملہ درج کرنے سے نہ صرف روکنے کی کوشش کی بلکہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی-

کسی طرح سے پولیس میں شکایت درج کی گئ اور ملزمین کی پوسکو قانون کے تحت گرفتاری عمل میں آئی-

گرفتاری کے بعد ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انھیں پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا-