ایشیاء

شمالی جاپان میں شدید برف باری کے باعث 40 پروازیں منسوخ

نئے سال کی صبح تک برفباری جاری رہنے کی توقع ہے۔

ٹوکیو: شمالی جاپان میں شدید برف باری کی وجہ سے 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
سکم میں شدید برفباری کے بعد پھنسے ہوئے 400 سیاحوں کو بچا لیا گیا

جاپانی نیوز چینل ایس ٹی وی نیوز کے مطابق، ہوکائیڈو کے شمالی جزیرے پر ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے نیو چٹوز ہوائی اڈے پر 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے ہوکائیڈو اور ٹوکیو، اوساکا اور وسطی علاقوں کے درمیان مواصلات میں خلل پڑا۔

نئے سال کی صبح تک برفباری جاری رہنے کی توقع ہے۔

جو لوگ برف باری کی وجہ سے نئے سال کی تقریبات میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں جا پا رہے ہیں انہیں ہوٹلوں یا ہوائی اڈے پر چھٹیاں منانی پڑ سکتی ہیں۔