راجستھان کے جھا لاوار ضلع میں اسکولی چھت منہدم 6اسکولی بچے ہلاک، 29زخمی وزیر اعظم نے کیا افسوس کا اظہار
ضلع کے منوہرتھنا بلاک کے پپلوڈ گورنمنٹ اسکول میں بچے صبح کی پرئیر کے لیے جمع ہو رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو تقریباً 7بجکر 45منٹ پر اطلاع ملی۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کو اساتذہ اور گاؤں والوں کی مدد سے ملبے سے نکالا گیا۔

راجستھان کے جھالاوار ضلع میں جمعہ کو ایک سرکاری اسکول کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس سے چھ بچے ہلاک اور دیگر 29 زخمی ہو گئے۔
ضلع کے منوہرتھنا بلاک کے پپلوڈ گورنمنٹ اسکول میں بچے صبح کی پرئیر کے لیے جمع ہو رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو تقریباً 7بجکر 45منٹ پر اطلاع ملی۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کو اساتذہ اور گاؤں والوں کی مدد سے ملبے سے نکالا گیا۔
منوہرتھنا کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نند کشور نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت کندر، کنہا، رائداس، انورادھا اور بادل بھیل کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت عمارت میں تقریباً 35 طلبا موجود تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہاکہ راجستھان کے جھالاوار کے ایک اسکول میں حادثہ افسوسناک اور انتہائی افسوسناک ہے۔
میں اس مشکل کھڑی میں متاثرہ طلبا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔ جانوں کیضائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر بھجن لال شرما نے کہاکہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زخمی بچوں کا مناسب علاج یقینی بنائیں۔
وزیر تعلیم مدن دلاور نے کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے حکام کو موقع پر پہنچ کر بچوں کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت کی۔