مشرق وسطیٰ

اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی

اسرائیلی بربریت بھی غزہ میں زندگی کے رنگوں کو مٹا نہیں سکی ہے، اسرائیلی بمباری میں بے گھر ہونے والے جوڑوں کی شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

غزہ: اسرائیلی بربریت بھی غزہ میں زندگی کے رنگوں کو مٹا نہیں سکی ہے، اسرائیلی بمباری میں بے گھر ہونے والے جوڑوں کی شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

آہوں، سسکیوں اور چیخوں میں اُس وقت خوشی کے چند لمحے بھی فلسطینیوں کو میسر آ جاتے ہیں جب نوجوان شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں، غزہ میں جہاں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں رفح پناہ گزین کیمپ میں 3 فلسطینی جوڑوں کی شادی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

رفح کے ایک اسکول میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے قائم پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی اس تقریب میں روایتی انداز میں خوشیاں منائیں گئیں۔⁣ ویڈیو میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو شادی کی خوشی میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے کراچی میں شادی کی ایک تقریب میں پھولوں کے ہار کی بجائے فلسطینی مفلر پہنائے گئے، اور سلامی لینے کی بجائے ایک باکس میں فنڈ کے طور پر سلامیاں ڈالی گئیں، یہ ایک نیا قسم کا احتجاج تھا جس میں اُن مظلومین کو یاد رکھا گیا جن کی خوشیاں ناپید ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں 199 ویں دن بھی صہیونی فورسز کی بمباری جاری رہی، رفح میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 17 بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد خان یونس کے النصر اسپتال سے اجتماعی قبر سے 210 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,097 فلسطینی شہید اور 76,980 زخمی ہو چکے ہیں۔

a3w
a3w