مشرق وسطیٰ

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ڈرون کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی، اس دوران فوجیوں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ کے 4 فائٹرز شہید کرنے کا دعویٰ رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے فائر کیا گیا ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون قریب آتے وقت بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔