مشرق وسطیٰ

حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی دستے کی لبنان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا

لبنانی تحریک حزب اللہ کے جنگجوؤں نے منارا کی اسرائیلی بستی کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کی سرحد پار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

بیروت: لبنانی تحریک حزب اللہ کے جنگجوؤں نے منارا کی اسرائیلی بستی کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کی سرحد پار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "تحریک کے جنگجوؤں نے منارا کی بستی کے نزدیک دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔”

پریس سروس کے مطابق اسرائیلی ایمبولینس سروسز حملے کے مقام سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کو نکال رہی ہیں۔

بلیدہ کی سرحدی بستی میں سرحد پار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "دشمن افواج کے ایک دستے کے خلاف توپ خانے سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ اپنی اصل مقام پر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے”۔

a3w
a3w