مشرق وسطیٰ

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے200 میزائل اور 2 درجن سے زائد ڈرونز فائر کرکے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے۔

بیروت: لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے200 میزائل اور 2 درجن سے زائد ڈرونز فائر کرکے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے کمانڈر کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے بدلہ لینے کیلئے نئے حملوں کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ نے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل میں نئی جگہوں پر حملوں کا عزم ظاہر کیا ہے۔

حزب اللہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو کمانڈر محمد نیمہ ناصر کی شہادت کا جواب دینا ہو گا دشمن نےجن مقامات کاسوچابھی نہیں ان کوبھی نشانہ بنائیں گے۔

حزب اللہ کے تازہ حملے کے بعد مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر 10 مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔

اب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے "بیاد بلیدہ سائٹ” کو برقان میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ گروپ نے اس حملے میں جانی نقصان ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔