دہلی

ہم سناتن دھرم پر کیے گئے تبصرے سے متفق نہیں ہیں: کانگریس

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور کسی کو کم تر سمجھنے کے خلاف ہے۔ آئین اس طرح کے تبصروں کے خلاف ہے

نئی دہلی: کانگریس نے سناتن دھرم کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے انڈیا اتحاد کے معاون تمل ناڈو میں حکومت کے یوتھ ویلفیئر کے وزیر ادھیانیدھی اسٹالن کے بیان سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایسے تبصروں سے اتفاق نہیں کرتی۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع

 جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور کسی کو کم تر سمجھنے کے خلاف ہے۔ آئین اس طرح کے تبصروں کے خلاف ہے اور کانگریس کی بھی ہمیشہ سے تمام مذاہب کا احترام کرنے کی روایت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اس طرح کے تبصروں سے متفق نہیں ہے اور ہماری پارٹی اس طرح کے تبصروں کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ ہم تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

 کسی مذہب یا مسلک کو کم یا زیادہ نہیں کرنا چاہیے۔ آئین بھی اس کی اجازت نہیں دیتا اور کانگریس کی روایت بھی ایسی نہیں رہی ہے۔ کانگریس تمام مذاہب کی برابری پر یقین رکھتی ہے۔ اس نے پہلے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ کانگریس اس طرح کے تبصروں سے متفق نہیں ہے۔

a3w
a3w