شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

گاؤرکھشکوں کے حملہ میں ہلاک آرین مشرا کے باپ کے چھبتے سوالات

باپ نے کہاکہ میرے بیٹے کو انہوں نے اس لئے مارا کہ انہوں نے اسے غلطی سے گائے کا اسمگلر سمجھ لیا تھا۔ سیانند مشرا نے کہا کہ اگر یہ صحیح بھی ہے تو کسی کو گولی مارنے کا حق گاؤرکھشکوں کو کس نے دیا۔ میرا بیٹا واپس نہیں آئے گا لیکن معاملہ کی سنجیدگی سے تحقیقات ضروری ہیں۔

فریدآباد: فریدآباد میں کار کے تعاقب میں گاؤرکھشکوں کے مبینہ حملہ میں ہلاک نوجوان آرین مشرا کے باپ نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ اس نے پوچھا ہے کہ گاڑی میں موجود دیگر افراد میں کوئی دوسرا کیوں زخمی نہیں ہوا۔ 19 سالہ آرین مشرا کو 23  اگست کی نصب شب ہائی وے پر گولی ماری گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
گائے اسمگلنگ کا شبہ، 4 مسلمانوں پر حملہ
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے

5  افراد سوربھ‘ انیل کوشک‘ ورون‘ کرشنا اور آدیش نے گاڑی کا پیچھا کیا تھا اور گولی چلائی تھی۔ انہیں 28  اگست کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیانند مشرا نے کھل کر الزام نہیں لگایا لیکن کہا کہ اس کے مکاندار کے گھر والے اس معاملہ میں مزید کچھ کہہ سکتے ہیں۔

اُس رات آرین مشرا مکاندار کی فیملی کے ساتھ کار میں موجود تھا۔ سیانند مشرا نے کہا کہ میں 5  افراد کی گرفتاری سے مطمئن ہوں۔ فریدآباد میں اب میرے لئے کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ میں اپنے آبائی مقام لوٹ جانا چاہتا ہوں لیکن کئی سوالات ہیں جن کے جواب صرف مکاندار کی فیملی دے سکتی ہے۔

 میرے بیٹے کو کار میں پلول کی طرف سجاتا گلاٹی اور اس کے بیٹے ہرشت اور شینکی گلاٹی لے گئے تھے۔ شینکی اقدام ِ قتل کے ایک کیس میں ملوث ہے۔ اس کا کسی سے جھگڑا ہے۔

 انیل کوشک نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے کو انہوں نے اس لئے مارا کہ انہوں نے اسے غلطی سے گائے کا اسمگلر سمجھ لیا تھا۔ سیانند مشرا نے کہا کہ اگر یہ صحیح بھی ہے تو کسی کو گولی مارنے کا حق گاؤرکھشکوں کو کس نے دیا۔ میرا بیٹا واپس نہیں آئے گا لیکن معاملہ کی سنجیدگی سے تحقیقات ضروری ہیں۔