حیدرآباد: بلیٹ موٹر سائیکل حادثہ، شدید طور پر جھلس جانے والا شخص جاں بحق
پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ مغل پورہ میں کل اتوار کی شام بلیٹ موٹر سائیکل کا فیول ٹینک پھٹنے سے شدید جھلس جانے والا شخص پیر کی صبح علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

حیدرآباد: پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ مغل پورہ میں کل اتوار کی شام بلیٹ موٹر سائیکل کا فیول ٹینک پھٹنے سے شدید جھلس جانے والا شخص پیر کی صبح علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
اس شخص کی شناخت محمد ندیم کے طور پر ہوئی ہے جو مغل پورہ میں جوس سنٹر چلاتے تھے۔ وہ کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ موٹر سیکل میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک اس کا فیول ٹینک پھٹ پڑا جس کی نتیجہ میں وہ شدید طور پر جھلس گئے تھے۔
بتادیں کہ اتوار کی شام مغل پورہ میں ایک بلیٹ موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی تھی جس پر کچھ لوگوں نے پانی اور تھیلوں کے ذریعہ اس کو بجھانے کی کوشش کی تھی۔
اس دوران اچانک فیول ٹینک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں الیکشن ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں اور ایک کیمرہ مین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
اس واقعے میں ندیم سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ ندیم آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگئے۔