حیدرآباد

دہلی پولیس کو لنچ موشن رٹ داخل کرنے کی اجازت دینے سے ہائی کورٹ کا انکار

جسٹس وجئے سین ریڈی نے سٹی پولیس کمشنر پولیس کو ہدایت دی کہ مزید احکامات کی اجرائی تک ٹی پی سی سی سوشل میڈیا سکریٹریز کے خلاف کوئی زبردستی قدم نہ اٹھائیں، اور اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھیں۔

حیدرآباد: جسٹس سی وی بھاسکر ریڈی پر مشتمل تلنگانہ ہائی کورٹ کی ویکیشن بنچ  نے دہلی پولیس کے خصوصی سیل کو 3 مئی کے عبوری حکم کو ہٹانے  کے لیے لنچ موشن رٹ درخواست پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جو جسٹس بولم وجئے سین ریڈی نے ڈبلیو پی2024 13214/میں دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد

 اس درخواست کو مانے ستیش اور ٹی پی سی سی سوشل میڈیا سیل میں برسر خدمات پانچ دیگر افراد نے دائر کیا تھا۔ درخواست گزاروں نے اسپیشل سیل پولیس کی طرف سے جاری کردہ نوئس کی مزید کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔

 جسٹس وجئے سین ریڈی نے سٹی پولیس کمشنر  پولیس کو ہدایت دی کہ مزید احکامات کی اجرائی تک ٹی پی سی سی سوشل میڈیا سکریٹریز کے خلاف کوئی زبردستی قدم نہ اٹھائیں، اور اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھیں۔