قومی
ہماچل: ضلع چمبا میں زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریختر پیمانے پر 2.4 کی شدت کا یہ جھٹکا رات 12 بج کر 39 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
چمبا: ہماچل پردیش کے ضلع چمبا کے کچھ حصوں میں جمعہ کی صبح زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم جان و مال کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریختر پیمانے پر 2.4 کی شدت کا یہ جھٹکا رات 12 بج کر 39 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا، اور صرف چند لوگوں نے ہلکی لرزش محسوس کی جس کے بعد کچھ دیر کے لیے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
چمبا ضلع زلزلہ خیز سیسمک زون فائیو میں آتا ہے، جو ہندستان کے سب سے زیادہ حساس علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں کم شدت کے جھٹکے باقاعدگی سے ریکارڈ ہوتے رہتے ہیں۔
ضلعی حکام کے مطابق صورتِ حال معمول کے مطابق ہے اور کسی بھی طرح کے نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔