دہلی

لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملہ کی گونج ، کارروائی ملتوی

اگروال نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی اور ارکان کو بار بار اپنی نشستوں پر واپس جانے کی تاکید کی۔ ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ مشتعل ارکان نشست کے دونوں طرف کھڑے ہو کر نعرے لگاتے رہے۔

نئی دہلی: ہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

 کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان میں رکھے۔

اگروال نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی اور ارکان کو بار بار اپنی نشستوں پر واپس جانے کی تاکید کی۔ ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ مشتعل ارکان نشست کے دونوں طرف کھڑے ہو کر نعرے لگاتے رہے۔

پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے درخواست کی کہ صدر کے خطاب پر بحث بھی آئینی ذمہ داری ہے اور یہ ایوان کی روایت بھی رہی ہے۔ ارکان کو ایوان کو چلانے میں تعاون کرنا چاہئے اور صدر کے خطاب پر بحث شروع کرنی چاہئے لیکن ارکان نے ان کی بات نظر انداز کردی اور ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے اگروال نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔