حیدرآباد

چیف منسٹر تلنگانہ کو مخالف کسان قراردیناصدی کا لطیفہ: کے ٹی آر

منوگوڑہ میں بی جے پی کے جلسہ کے دوران امیت شاہ نے چندرشیکھرراو کو مخالف کسان قراردیاتھا۔اس ریمارک پر اعتراض کرتے ہوئے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے ایک ٹوئیٹ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی جانب سے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کو مخالف کسان قراردیاجانا اس صدی کالطیفہ ہے۔

گذشتہ روز ضلع نلگنڈہ کے منوگوڑہ میں بی جے پی کے جلسہ کے دوران امیت شاہ نے چندرشیکھرراو کو مخالف کسان قراردیاتھا۔اس ریمارک پر اعتراض کرتے ہوئے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے ایک ٹوئیٹ کیا۔

 اور پوچھا چندرشیکھرراو کے ذہن کی اختراع رعیتوبندھو کی نقل کس نے کی اور اس کو پی ایم۔کسان کا نام کس نے دیا؟انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ مخالف کسان قوانین پر غیض وغضب کا سامنا کرنے اورتقریبا 700قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد کس نے ملک کے کسانوں سے معافی مانگی؟