حیدرآباد

سعید آباد میں بم کی جھوٹی اطلاع، ایک شخص کو جیل کی سزا

پرانا شہرحیدرآباد کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے منگل کو تقریبا دس بجے پولیس کو فون کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئی ایس سدن، سعیدآباد علاقہ میں بم رکھا گیا ہے۔

حیدرآباد: پولیس کنٹرول روم کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو عدالت نے 18 دن کی جیل کی سزا سنائی ہے۔

پرانا شہرحیدرآباد کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے منگل کو تقریبا دس بجے پولیس کو فون کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئی ایس سدن، سعیدآباد علاقہ میں بم رکھا گیا ہے۔

اس کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والا اسکواڈ وہاں پہنچ گیا اور تقریبا دو گھنٹوں تک کافی تلاشی کے باوجود بھی اس علاقہ میں بم نہیں پایا گیا۔

سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ تعزیرات ہند اورپولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ پولیس کو بعدا زاں پتہ چلا کہ یہ فون کال سنتوش نگر علاقہ سے کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کا پتہ چلاتے ہوئے اسے گرفتارکرلیا اورعدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اس ملزم کو 18دن کی جیل کی سزا سنائی۔