سوشیل میڈیا

تصویر وائرل کرنے پر طالبہ نے کرلی خودکشی، گدوال کا واقعہ

اسی دوران لڑکے نے اس ماہ کی 6تاریخ کو خودکشی کرلی۔ اس کی موت کے بعد لڑکی اور اس نوجوان کے ساتھ لی گئی تصویر کو اس کے دوستوں کی جانب سے سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔

حیدرآباد: قریبی رشتہ دارکے ساتھ لی گئی تصویر دوستوں کی جانب سے سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے پر مایوسی کے عالم میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع کے اننت پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20سالہ موگی لتا ضلع مستقرکے ایک کالج میں ڈگری سال آخر کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔

اسی گاوں سے تعلق رکھنے والے اس کے قریبی رشتہ دار24سالہ شیوکمار نے اس سے محبت کااظہار کیا تاہم لڑکی نے اس کی محبت کو مسترد کردیا۔ اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسی دوران لڑکے نے اس ماہ کی 6تاریخ کو خودکشی کرلی۔ اس کی موت کے بعد لڑکی اور اس نوجوان کے ساتھ لی گئی تصویر کو اس کے دوستوں کی جانب سے سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔

اس سے لڑکی مایوسی اور خوف کا شکار ہوگئی اور اس نے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

اس نے سوسائیڈ نوٹ لکھا جس میں اس نے اپنے والد سے خواہش کی کہ سال 2019 میں لڑکے کے ساتھ لی گئی اس کی تصویر کو وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w