حیدرآباد

حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم

پروفیسر ایس اے شکور نے حور فاؤنڈیشن انڈیا بانی و صدر جناب سید عظمت علی شاہ کے تعلیمی اور فلاحی کاموں کے خوب ستائش کی, اور کہا کہ وہ اردو انشاء کے بعد اردو ماہر , اردو عالم, اردو فاضل کے امتحانات کا حور فاؤنڈیشن کو سنٹر بنایا جائے گا۔

حیدرآباد:حور فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو اور عابد علی خاں ادبی ٹرسٹ  کے اشتراک سے منعقد کردہ امتحانات کے 135 کامیاب طلبہ میں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ

 اس جلسہ کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے, اس موقع پر سینئر جرنلسٹ ایم اے ماجد صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن  نے کہا کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کسی کم نہیں ہوتے بلکہ وہ ملک کے وزیر اعظم بھی ہوتے ہیں انہوں نے سابق وزیر اعظم آنجہانی منموہن سنگھ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا وہ انہوں نے ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سے حاصل کی تھی, اور ملک عظیم عہدہ پر فائز ہوئے, بچوں سے

اردو سیکھنے کو ضروری قرار دیا, صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور نے حور فاؤنڈیشن انڈیا بانی و صدر جناب سید عظمت علی شاہ کے تعلیمی اور فلاحی کاموں کے خوب ستائش کی, اور کہا کہ وہ  اردو انشاء کے بعد اردو ماہر , اردو عالم, اردو فاضل کے امتحانات کا حور فاؤنڈیشن کو سنٹر بنایا جائے گا۔

 اور اس بچاس فیصد فیس معاف کرنے کی بھی بات کہی, اس جلسہ کا آغاز سید شجاعت علی شاہ کی قرآت کلام سے ہوا, اور سید فراست علی شاہ نے ہدیہ نعت  پیش کرنے کی سعادت حاصل کی, جلسہ کی کاروائی جناب سید عظمت علی شاہ نے چلائی اور حور فاؤنڈیشن کی جانب سے مہمانوں کی شال پوشی اور یاد گار مومنٹو پیش کیا گیا۔