حیدرآباد

حج ہاوز میں یوم جمہوریہ تقریب

محمد مسیح اللہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں وقف بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی درخواستوں پر بروقت کاروائی کرنے کے اقدامات کریں۔

حیدرآباد: صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان نے صدر نشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم کے ہمراہ آج احاطہ حج ہاوز میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر سی ای او وقف بورڈ ایس خواجہ معین الدین، وقف بورڈ اور حج کمیٹی کے عہدیدار دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل
یومِ جمہوریہ سے قبل کینیڈا کے دہشت گرد کے دو ساتھی دہلی میں گرفتار

 محمد مسیح اللہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں وقف بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی درخواستوں پر بروقت کاروائی کرنے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقف بورڈ کے عملے کے ساتھ ہیں وہ ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

a3w
a3w