حیدرآباد

اویسی کونفرت کو مسمار کئے جانے کی امید، مختلف مقامات پر پرچم کشائی

صدر مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)اسد الدین اویسی نے 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج پرانے شہرکے ایک مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا۔

حیدرآباد: صدر مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)اسد الدین اویسی نے 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج پرانے شہرکے ایک مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس اور مجلس میں لفظی جنگ
تو کیا ہے پھر؟ جن ہے؟ حیدرآبادی ایم پی کا طنز

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے مدرسہ جامعتہ المومنات میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اساتذہ اور دیگرارکان عملہ کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔اویسی نے حسب روایت پرانے شہر کے مدینہ چوراہا پر بھی قومی پرچم لہرایا۔

رکن پارلیمنٹ نے یاقوت پورہ حلقہ میں اے آئی ایم آئی ایم کے زیراہتمام ایک اور پرچم کشائی تقریب میں بھی شرکت کی۔ قومی پرچم لہرانے کے بعد انہوں نے خواتین میں سلائی مشینیں مفت تقسیم کیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں بھی یوم جمہوریہ تقریب منعقد کی گئی۔

اویسی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر پرچم کشائی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس یوم جمہوریہ پر مجھے پوری امید ہے کہ نفرت کو مسمار کردیا جائے گا، انصاف کاانکاونٹر اور ظلم کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

a3w
a3w