تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات،قومی سیاسی لیڈران شدت کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے

تلنگانہ میں اس ماہ کی 30تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اس ماہ کی 30تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں وزیر اکسائز موجود، وزیر تعلیم نہیں۔ترجمان بی جے پی کا تبصرہ
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز

دوسری طرف سیاسی جماعتیں لمحہ آخر بھی رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہیں۔اس تلگوریاست میں انتخابی مہم کا اختتام اس ماہ کی 28تاریخ کوہورہا ہے جس کے پیش نظر ہر امیدواراپنی کامیابی کیلئے پُرامید نظرآرہا ہے۔

امیدواروں نے انتخابی مہم میں تیزی پیداکردی ہے، جلسوں، گروپ میٹنگس، کارنرمیٹنگس اوررائے دہندوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ ہر حلقہ میں جاری ہے۔قومی جماعتوں بی جے پی اورکانگریس کے لیڈران بھی اس انتخابی مہم کا حصہ جلد ہی بننے جارہے ہیں۔

شمالی ہند کی دیگر ریاستوں میں اس ماہ کی 23تاریخ کو انتخابات کی تکمیل کے بعد یہ لیڈران جنوبی ہند کی اس ریاست میں آخری تین دن کے دوران شدت کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے۔کانگریس کے لیڈران راہل گاندھی، پرینکاگاندھی کے ساتھ ساتھ دیگر قومی لیڈران بھی تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔

کانگریس کی لیڈرپرینکاگاندھی جنہوں نے قبل ازیں بھی مہم چلائی تھی، ایک مرتبہ پھر تلنگانہ کا دورہ کرنے والی ہیں۔وہ اس ماہ کی 24تاریخ سے 28تاریخ تک چاردنوں میں 20سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ ان کے بھائی راہل گاندھی بھی 24تاریخ سے ریاست میں قیام کریں گے۔

وہ 26نومبر کو کاماریڈی میں انتخابی مہم سے خطاب کریں گے۔دوسری طرف 24تا28نومبر بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم مودی کاماریڈی، مہیشورم، توپران، نرمل، محبوب آباد اور کریم نگر میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔وہ حیدرآباد میں روڈ شو بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں بی جے پی کے سینئر لیڈرومرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 24،26اور28نومبر کو انتخابی مہم چلائیں گے۔بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کے بشمول بی جے پی کے وزرائے اعلی آدتیہ ناتھ، ہیمنت بسواشرما بھی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

جناسیناپارٹی کے صدرپون کلیان،بی جے پی اور جناسینا کے امیدواروں کی حمایت میں آج سے حصہ لے رہے ہیں۔وہ 26نومبر کو حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں امیت شاہ کے روڈشومیں حصہ لیں گے۔وہیں دوسری طرف سی پی ایم کے قومی سکریٹری سیتارام یچوری، پولیٹ بیورو رکن برنداکرت اور دیگر لیڈران نلگنڈہ، کھمم اضلاع کے علاوہ ریاستی دارالحکومت میں 25،26اور27نومبر کو سی پی ایم امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

اس دورہ اس ماہ کی 25تاریخ کو بی آرایس کے صدرو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو حیدرآباد میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

a3w
a3w