دیگر ممالک

مصرمیں ہولناک ٹریفک حادثہ، کم از کم32 افراد لقمہ اجل

مصری وزارت صحت کے تحریری بیان کے مطابق، ملک کے شمال میں وادی این-نطرون علاقے کے قریب قاہرہ-اسکندریہ صحرائی سڑک پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

قاہرہ: ملک کے شمال میں وادی این-نطرون علاقے کے قریب قاہرہ-اسکندریہ صحرائی سڑک پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔ابتدائی نتائج کے مطابق مصر کے شمال میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

مصری وزارت صحت کے تحریری بیان کے مطابق، ملک کے شمال میں وادی این-نطرون علاقے کے قریب قاہرہ-اسکندریہ صحرائی سڑک پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس اور کئی گاڑیاں شامل تھیں۔ حادثے کے بعد کچھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔ ایمبولنسوں کی ایک کثیر تعداد کو جائے حادثہ کو روانہ کیا گیا ہے، البحیرہ صوبے کے اسپتالوں کو اپنی تیاری بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔ مصر ی اخبار "مصری الیوم” نے اطلاع دی ہے کہ حادثہ گھنی دھند اورخراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا۔