تلنگانہ

بجلی کا پول ٹریکٹر پر گر پڑا، ایک ہلاک

پولیس اور مہلوک کے رشتہ داروں کے مطابق 50سالہ ستیہ ٹریکٹر سے کھیت میں ہل چلا رہا تھا کہ کھیت میں بجلی کا پول اچانک ستیہ پر گر گیا۔اس واقعہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔علاج کے دوران اُس کی موت ہوگئی ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ولی گونڈاٹاون میں کھیت میں کام کرنے کے دوران اچانک ٹریکٹر پر بجلی کاپول گرگیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔

پولیس اور مہلوک کے رشتہ داروں کے مطابق 50سالہ ستیہ ٹریکٹر سے کھیت میں ہل چلا رہا تھا کہ کھیت میں بجلی کا پول اچانک ستیہ پر گر گیا۔اس واقعہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ستیہ کو مقامی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔