رنگاریڈی میں خوفناک سڑک حادثہ، 4 سبزی فروش ہلاک
حادثہ کے نتیجے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔ متاثرین میں زیادہ تر سبزی فروش شامل ہیں، جو موقع پر اپنی روزی کمانے کیلئے موجود تھے۔
حیدرآباد: رنگا ریڈی ضلع کے چیوڑلہ منڈل کے آلور اسٹیج کے قریب ایک تیز رفتار لاری نے سبزی فروخت کرنے والے 4 افراد کو روندڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو لاری سبزی فروشوں کوروند ڈالا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثہ کے نتیجے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔ متاثرین میں زیادہ تر سبزی فروش شامل ہیں، جو موقع پر اپنی روزی کمانے کیلئے موجود تھے۔ خوف کے مارے مقامی لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگتے نظر آئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاری کے ڈرائیور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لاری کی کیبن میں پھنس گیا تھا۔
لاری کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہاں موجود ایک بڑا درخت بھی گر گیا۔ یہ حادثہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بنا ہے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، اور حادثے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
متاثرین کے افرادخاندان غم سے نڈھال ہیں، اور مقامی افراد نے حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔