حیدرآباد

مہدی پٹنم فنکشن ہال پر سیلنگ کارروائی کے دوران ہنگامہ، ہاؤسنگ بورڈ کے آفیسر کی موت

اس دھکم پیل کے دوران ہاؤسنگ بورڈ کے اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر آر جگدیشور راؤ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ ان کے ساتھی افسران نے فوری طور پر انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا، تاہم علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

حیدرآباد:آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب تلنگانہ ہاؤسنگ بورڈ کارپوریشن کے حکام مہدی پٹنم فنکشن ہال کو سیل کرنے پہنچے۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

 یہ فنکشن ہال مہدی پٹنم آر ٹی سی ڈپو کے سامنے واقع ہے۔ کارروائی کے دوران ہاؤسنگ بورڈ کے عہدیداروں اور فنکشن ہال کے انتظامیہ کے درمیان لفظی تکرار کے بعد دھکم پیل شروع ہوگئی۔

اس دھکم پیل کے دوران ہاؤسنگ بورڈ کے اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر آر جگدیشور راؤ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ ان کے ساتھی افسران نے فوری طور پر انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا، تاہم علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق فنکشن ہال انتظامیہ گزشتہ آٹھ برسوں سے ہاؤسنگ بورڈ کو کرایہ یا دیگر واجبات ادا نہیں کر رہی تھی۔ بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق، بقایا رقم تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ہاؤسنگ بورڈ نے عدالتی احکامات کی بنیاد پر آج فنکشن ہال کو سیل کرنے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسی دوران فنکشن ہال کے منتظمین اور بورڈ حکام کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا، جو رفتہ رفتہ دھکم پیل میں تبدیل ہو گیا۔

واقعہ کے بعد ہاؤسنگ کارپوریشن کے ارکان نے پولیس فورس کی کمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے حساس معاملے میں پولیس کی مناسب نفری موجود نہ ہونا تشویشناک ہے، جس کے باعث ایک اعلیٰ افسر کی جان چلی گئی۔

پولیس نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔