تلگو ریاستوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھاری کمی، عوام کوراحت
منگل کوحیدرآباد کے کوکٹ پلی رعیتوبازار میں ٹماٹر 17 روپے، آلو 17 روپے، پیاز 20 روپے، بھنڈی 35 روپے اور بینگن 23 روپے فی کلو فروخت ہوئے جبکہ ہری مرچ کی قیمت 45 روپے اور گاجر کی 25 روپے رہی البتہ کریلے کی قیمت میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 45 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے عوام کے لئے ایک خوش آئند خبر ہے کہ روزمرہ استعمال ہونے والی سبزیوں، بالخصوص ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔
کچھ دن پہلے تک 40 سے 50 روپے فی کلو بکنے والا ٹماٹر اب کئی علاقوں میں 15 سے 20 روپے کے درمیان دستیاب ہے جس سے عام آدمی کے کچن کا بجٹ کافی حد تک متوازن ہو گیا ہے۔
منگل کوحیدرآباد کے کوکٹ پلی رعیتوبازار میں ٹماٹر 17 روپے، آلو 17 روپے، پیاز 20 روپے، بھنڈی 35 روپے اور بینگن 23 روپے فی کلو فروخت ہوئے جبکہ ہری مرچ کی قیمت 45 روپے اور گاجر کی 25 روپے رہی البتہ کریلے کی قیمت میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 45 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب آندھرا پردیش کے بڑے شہروں میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ گنٹور کے این ٹی آر رعیتوبازار میں ٹماٹر 22 روپے، بھنڈی 20 روپے اور ہری مرچ 37 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
وجے واڑہ کے مارکٹ میں ٹماٹر کی قیمت 19 روپے فی کلو درج کی گئی اور کدو محض 10 روپے میں دستیاب رہا۔ مجموعی طور پر حیدرآباد، گنٹور اور وجے واڑہ کے بازاروں میں قیمتوں کا تقابل کریں تو ٹماٹر 17 سے 22 روپے، پیاز 20 سے 25 روپے، آلو 17 سے 25 روپے اور بینگن 23 سے 25 روپے کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بھرپور آمد کی وجہ سے قیمتوں میں یہ کمی آئی ہے جو اگلے چند ہفتوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔