تلنگانہ
تلنگانہ آرٹی سی کے بیڑہ میں جلد سینکڑوں نئی بسوں کی شمولیت
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ نئی بسیں آئندہ دو سے تین ماہ میں سڑکوں پر دکھائی دیں گی۔ جملہ بسوں میں سے 720 بسیں سوپر لگژری بسیں ہیں جن کی خریداری کی کارروائی جاری ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) میں جلد ہی 1,020 نئی بسیں متعارف کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ نئی بسیں آئندہ دو سے تین ماہ میں سڑکوں پر دکھائی دیں گی۔ جملہ بسوں میں سے 720 بسیں سوپر لگژری بسیں ہیں جن کی خریداری کی کارروائی جاری ہے۔
کارپوریشن، جو ان بسوں کو اپنے طور پر خرید رہا ہے، انہیں اضلاع میں بھیجے گا۔ اضلاع میں پہلے سے موجود پرانی سوپر لگژری بسوں کو گریٹر حیدرآباد میں دستیاب کروایاجائے گا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ میا ں پور میں واقع بس باڈی بلڈنگ مرکز میں پرانی بسوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور انہیں سٹی بسوں میں تبدیل کیا جائے گا۔
گریٹر حیدرآباد زون میں پہلے ہی تقریباً 720 پرانی سٹی بسیں ہیں۔ ساتھ ہی آر ٹی سی مزید 300 الیکٹرک بسیں کرایہ کی بنیاد پر حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔