آندھراپردیش

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک

زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران رشتہ دارخاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں زخمی دو بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حادثہ کا مقام دلخرا ش منظر پیش کررہا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سری ستیہ سائی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کنگاراپلی منڈل کے پروت دیورپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے سافٹ ویر انجینئر جوڑارمیا، گوپی ناتھ اپنے بچوں اوررشتہ داروں کے ساتھ بنگالورو سے بذریعہ کارحیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ تیز رفتار کار ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ جوڑا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران رشتہ دارخاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں زخمی دو بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حادثہ کا مقام دلخرا ش منظر پیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے حادثہ کی شکار گاڑی کو سڑک سے ہٹاکر اس سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔