جرائم و حادثات

حیدرآباد: بس نے کمسن لڑکی کو کچل دیا

باپ کشور اور بیٹی دونوں سڑک پر گرپڑے اس دوران پیچھے سے آنے والی ایک خانگی بس نے دکشیتا کو کچل دیا تاہم کشور بچ گئے۔ مقام حادثہ دل دہلادینے والا منظر پیش کررہا تھا۔

حیدرآباد: ایک خوفناک حادثہ میں چہارشنبہ کے روز شہر میں ایک8سالہ لڑکی، جو اپنے والد کے ساتھ اسکول جارہی تھی، ایک بس کی زد میں اکر ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
دہلی پبلک اسکول کو دوسری بار بم کی دھمکی
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 دہلی پبلک اسکول میں تیسری جماعت کی کمسن طالبہ دکشیتا، اپنے والد کے ساتھ اسکوٹی پر اسکول جارہی تھی کہ باچوپلی میں یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ اسکوٹی (ٹووہیلر گاڑی)، سڑک کے ایک گڑھے سے ٹکرانے کے بعد پھسل گئی۔

 باپ کشور اور بیٹی دونوں سڑک پر گرپڑے اس دوران پیچھے سے آنے والی ایک خانگی بس نے دکشیتا کو کچل دیا تاہم کشور بچ گئے۔ مقام حادثہ دل دہلادینے والا منظر پیش کررہا تھا۔ ماں، سڑک پر اپنی چھوٹی بیٹی کو گود میں لے کر دکشیتا کی لاش کے باوز بیٹھی ہوئی تھیں۔

پولیس نے کہا کہ ڈرائیور، تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا۔ تیز رفتاری سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر بڑے گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں اور یہ گڑھے، راہ گیروں کیلئے موت کے کنویں بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلدی حکام کی جانب سے بروقت سڑکوں کی عدم مرمت کے سبب حادثات پیش آرہے ہیں۔