تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا
مدھیہ پردیش کے اندرو ضلع میں مھو علاقے میں مبینہ طور پر تاوان کے لئے ایک 6 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے ہلاکردیا گیا۔ عہدیدار نے کہا کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
مھو: مدھیہ پردیش کے اندرو ضلع میں مھو علاقے میں مبینہ طور پر تاوان کے لئے ایک 6 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے ہلاکردیا گیا۔ عہدیدار نے کہا کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایک مشتبہ شخص متوفی کا رشتہ دار ہے۔ انھو ں نے کہا کہ یہ لڑکا اتوار کے دن قریب 6 بجے شام لا پتہ ہوگیا اور پیر کے دن ایک سنسان علاقے میں مردہ پایا گیا۔ کشن گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج کلدیپ کھتری نے کہا کہ پولیس نے لڑکے کی گمشدگی کے بارے میں شکایت موصول ہونے کے بعد تلاش شروع کی۔
تاہم لڑکے کی لاش چورل جنگلاتی علاقے میں واقعہ سندل اور میندل موضعات کے درمیان ایک کلورٹ میں پائی گئی۔ متوفی لڑکے کو پگدمبر موضع میں ریلوے لائن کے قریب ایک رشتہ دار کے ساتھ آخری مرتبہ دیکھا گیا۔
پولیس نے اس بنیاد پر رشتہ دار اور دوسرے شخص کو حراست میں لیا۔ دریں اثناء لڑکے کے والد جتندر چوہان اور چچا و موسے کانگریسی لیڈر وجیندر چوہان نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامعلوم شخص سے 4 کروڑ روپیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کالس موصول ہوئے۔
مگر اس معاملہ میں کوئی اقدام کرنے سے قبل انہیں لڑکے کی لاش چورل جنگلاتی علاقے میں پائے جانے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ تاہم کھتری نے کہا کہ پولیس نے تاحال لڑکے کے خاندان کے اراکین کا بیان قلمبند نہیں کیا۔ فی الحال تاوان کے لئے فون یا رقم کے مطالبہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔