حیدرآباد

حیدرآباد:الکٹرک وہیل چیر کی خریداری کے خواہشمند ڈاکٹر کو 2.58لاکھ روپئے کا دھوکہ

سائبردھوکہ باز نے شہرحیدرآباد کے ایک سرکردہ اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کو 2.58 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا۔

حیدرآباد: سائبردھوکہ باز نے شہرحیدرآباد کے ایک سرکردہ اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کو 2.58 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ ڈاکٹر الکٹرک وہیل چیر کی خریداری کا منصوبہ رکھتا تھا۔ اس نے او ایل ایکس آن لائن اشتہار کا پورٹل دیکھا۔

وہ جیتندرشرمانامی شخص کے رابطہ میں آیاجس نے یہ دعوی کیا کہ کوکٹ پلی علاقہ میں اس کا اسٹور ہے اور وہ الکٹرک وہیل چیر کی سپلائی کرے گا۔

اسی بہانے مختلف مواقع پر اس دھوکہ باز نے 2.58لاکھ روپئے وصول کئے اور اپنا سل فون سوئچ آف کردیا۔

اس ڈاکٹر کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w