تلنگانہ

کے ٹی آر امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں کامیاب

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے دیتے ہوئے کہا کہ مونڈے ہولڈنگس، نسدق کی فہرست میں شامل ہے جو ٹراویل مارکٹ پلیس اور ٹکنالوجی انوویشن کمپنی ہے۔

حیدرآباد: سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اپنے دورہ امریکہ کے حصہ کے طورپر تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سرکردہ کمپنیوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے راضی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

آج انہوں نے بانی، صدرنشین وسی ای او مونڈے ہولڈنگس پرساد گونڈے مولگو سے ملاقات کی۔یہ ملاقات امریکہ کے ہوسٹن میں ہوئی جس کی اطلاع سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے دیتے ہوئے کہا کہ مونڈے ہولڈنگس، نسدق کی فہرست میں شامل ہے جو ٹراویل مارکٹ پلیس اور ٹکنالوجی انوویشن کمپنی ہے۔

یہ کمپنی انقلابی ٹکنالوجی پلیٹ فارم ایس اے اے ایس، موبائل اور کلاوڈ پراڈکٹس کاکام کرتی ہے۔کمپنی عالمی صارفین کی حامل ہے۔اس کا ہیڈکوارٹرس آسٹن ٹیکساس میں ہے۔یہ کمپنی ہندوستان، تھائی لینڈ اور آئرلینڈ میں اپنی سرگرمیاں رکھتی ہے۔

پرنسپال سکریٹری آئی ٹی جئیش رنجن، اسپیشل چیف سکریٹری انوسٹمنٹ پروموشن اینڈ این آرآئی افیرس وشنو وردھن ریڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔تارک راما راو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈینس ہاورڈ کی زیرقیادت امریکن مالیاتی خدمات انجام دینے والے ادارہ شرالس شوائب کارپوریشن کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کی قیادت ڈینس ہاورڈسی آئی او نے کی جس میں اہم شعبہ جات میں اشتراک کے مواقع کے امکانات کو تلاش کیاگیا۔تبادلہ خیال کے دوران تارک راما راو نے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے کئی فوائد سے واقف کروایا۔

شوائب، بینکنگ، کمرشیل بینکنگ، سرمایہ کاری اور اس سے متعلق خدمات میں سرکردہ مقام کا حامل کارپوریشن ہے۔اس کی تقریبا 400برانچس ہیں۔یہ کارپوریشن وہیلت مینجمنٹ، اڈوائزری سرویسس اپنے رئٹیل اور دیگر گاہکوں کو فراہم کرتا ہے۔

 اسی دوران بین کیپٹل کی ملکیت والی کمپنی وی ایکس آئی گلوبل نے بھی حیدرآباد میں سرمایہ کاری کی حامی بھرلی ہے۔یہ کمپنی شہر میں دس ہزار ملازمین کا سنٹر قائم کرے گی۔

کمپنی نارتھ امریکہ، لیٹن امریکہ، ایشیا، یوروپ میں 42مقامات پر سرگرم ہے۔تارک راما راو نے گلوبل چیف ریسورس آفیسر ایریکا بوگاکنگ سے ملاقات کی۔ان دونوں میں اشتراک کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔