حیدرآباد

حیدرآباد: ٹفن سنٹر میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

اس واقعہ میں ہوٹل کا مکمل فرنیچر، دو بائیکس اوردیگر سامان جل کرخاکسترہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی پولیس اسٹیشن کے حدود کے ایک ٹفن سنٹرمیں کل شب بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کی اسٹارٹ اپ SVAG Pet Homes نے بھارت میں بارکیٹیکچر متعارف کرایا
کائیٹ اینڈ سوئٹ فیسٹیول، مختلف ریاستوں کی مٹھائیاں رکھی گئیں
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
جمعیتہ علماء کی جانب سے ماہ فروری میں دینی مدارس اور مساجد کے تحفظ کا نفریس کا انعقاد

اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان ہونے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ اس واقعہ میں مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔یہ ہوٹل ارجن تھیٹر کے قریب ہے۔

آگ کے شعلے کافی بلند نکل رہے تھے۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔

اس واقعہ میں ہوٹل کا مکمل فرنیچر، دو بائیکس اوردیگر سامان جل کرخاکسترہوگیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

پولیس نے ابتدائی جانچ میں کہا کہ اس واقعہ میں تقریبا دس لاکھ روپئے کا مالی نقصان ہوا ہے۔