جرائم و حادثات
حیدرآباد:اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ
شہرحیدرآباد کے بالانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بالانگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
اپارٹمنٹ میں آگ کے شعلوں کو دیکھ کر پریشان افراد خوف کے عالم میں اپارٹمنٹ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
کل شب تقریبا 9بجے ا س اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر آگ لگی۔
اس کے ساتھ ہی کثیف دھواں بھی نظرآنے لگا۔متصل مکانات کو بھی احتیاطی طورپر خالی کردیاگیا۔
مقامی افراد نے ا س بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔