حیدرآباد

چیف منسٹر کو کشن ریڈی کا مکتوب

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ریجنل رنگ روڈ (آر آر آر) کیلئے حصول اراضی کے سلسلہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے نام مکتوب تحریر کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ریجنل رنگ روڈ (آر آر آر) کیلئے حصول اراضی کے سلسلہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے نام مکتوب تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام

اپنے مکتوب میں انہوں نے ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے حصول اراضی کے عمل کو سرعت کے ساتھ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مول اسکیم کے تحت تلنگانہ میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے حصول اراضی کے کام انجام دینا ہے۔

اس مقصد کیلئے حکومت تلنگانہ کو حصول اراضی کیلئے نیشنل ہائی وئے اتھاریٹی آف انڈیا کے پاس50فیصد رقم جمع کرنا چاہئے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ہم نے سابق بی آر ایس حکومت کو بھی ایسا ہی ایک مکتوب تحریر کیا تھا مگر اُس وقت کی حکومت نے ہماری اپیل کو نظر انداز کردیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت اس پروجیکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مزید تاخیر کئے بغیر مناسب اقدامات کرے گی۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے حصول اراضی کی جملہ70 فیصد اخراجات مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو ادا کرنا ہے۔

ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر رہے گی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ سابق میں دونوں حکومتوں نے ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر پر ہونے والے اخراجات کو مساوی طور پر ادا کرنے کا معاہدہ بھی کیا تھا۔

a3w
a3w