جرائم و حادثات

حیدرآباد: پتھرگٹی ایس وائی جے کامپلکس کے عقبی حصہ میں بڑے پیمانہ پرآگ

شہرحیدرآباد کے پتھرگٹی ایس وائی جے کامپلکس کے عقبی حصہ میں کل شب بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے پتھرگٹی ایس وائی جے کامپلکس کے عقبی حصہ میں کل شب بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

ٹیلرس اوربرقعوں کی دکانات کے مالکین کی جانب سے عموما کچراپھینکاجاتا ہے جس کے نتیجہ میں کامپلکس کے پچھلے حصہ میں کچراجمع ہوگیا۔

کسی نے اس کچرے پر جلتی ہوئی سگریٹ پھینک دی جس کے سبب بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

اس واقعہ میں ایک شخص کے جھلنسے کی اطلاع ملی ہے۔