حیدرآباد

حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین

حلقہ اسمبلی کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ایوان اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران حلقہ کاروان کے محلہ جات گولکنڈہ‘ حکیم پیٹ‘ محمدی لائن‘ کاروان ودیگر علاقوں میں نلوں سے آلودہ پانی کی سربراہی سے متعلق توجہ دلائی

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ایوان اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران حلقہ کاروان کے محلہ جات گولکنڈہ‘ حکیم پیٹ‘ محمدی لائن‘ کاروان ودیگر علاقوں میں نلوں سے آلودہ پانی کی سربراہی سے متعلق توجہ دلائی

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
کاروان ساہو میں یوم آزادی تقریب، رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ترنگا لہرایا
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری

اور کہا کہ آبرسانی کے چیف جنرل منیجر اور منیجر سے نمائندگی کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ حلقہ کاروان میں سیوریج لائن کی صفائی کے لئے واٹر ورکس میں ایرٹیک مشین بھی دستیاب نہیں ہے۔

ایرٹیک مشینوں کو 10 سال پرانا ہونے کی وجہ سے ہٹادیا جارہا ہے۔ اب جبکہ ماہ رمضان بہت قریب ہے رمضان میں آلودہ پانی کی سربراہی سے روزہ داروں کو مشکلات پیش آئیں گی۔

انہوں نے حلقہ کاروان کے کئی مقامات سے کچرے کی عدم نکاسی کی جانب بھی توجہ دلائی۔

ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تیقن دیا کہ ماہ رمضان سے قبل جائزہ اجلاس طلب کیا جائے گا اور تمام مسائل کو حل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی جائے گی۔