جرائم و حادثات
حیدرآباد: پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی
شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی ڈیویثرن کی تاتانگر کالونی کے ایک پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی ڈیویثرن کی تاتانگر کالونی کے ایک پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ کل شب تقریبا دو بجے پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی متصل برنداون کالونی میں رہنے والوں نے کثیف دھوئیں کو محسوس کیا اور اس کے اثرات سے متاثر ہوئے۔
ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔
اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔