جرائم و حادثات

حیدرآباد: پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

حیدرآباد کے مائیلاردیوپلی کے تاتانگر میں کل شب پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مائیلاردیوپلی کے تاتانگر میں کل شب پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

اس آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا جس سے مقامی افراد کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہورہی تھی۔اس واقعہ کی اطلاع پر 5فائربریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ فائر ڈپارٹمنٹ آفیسر پورچندر راؤ نے کہا کہ واقعہ کی جامع جانچ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 11.30بجے شب آگ کے واقعہ کی اطلاع ملی جس کے ساتھ ہی فائربریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے یہ آگ پلاسٹک کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متصل فوم میٹریسس کے یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چونکہ ان دونوں گوداموں میں رکھا سامان انتہائی آتش گیر تھا اسی لئے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔انہوں نے کہاکہ اسٹاف نے ان یونٹس میں کام کرنے والوں کو محفوظ طریقہ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔