حیدرآباد
حیدرآباد: چلتی کار میں آگ لگ گئی
اطلاعات کے مطابق کار کے ڈرائیور نے گاڑی سے دھواں نکلتے دیکھا تو فوری طور پر کود کر اپنی جان بچالی۔ کچھ ہی دیر میں کار شعلوں میں گھِر کرشعلہ پوش ہو گئی
حیدرآباد: پرانے شہرحیدرآباد کے پتھرگٹی روڈ پر بدھ کی رات ایک کار اچانک شعلہ پوش گئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق کار کے ڈرائیور نے گاڑی سے دھواں نکلتے دیکھا تو فوری طور پر کود کر اپنی جان بچالی۔ کچھ ہی دیر میں کار شعلوں میں گھِر کرشعلہ پوش ہو گئی
اطلاع ملنے پر قریبی فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا۔ فائر حکام کا شبہ ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی۔
یواین آئی وخ