حیدرآباد

حیدرآباد: دوستوں میں بار میں جھگڑا۔مداخلت کرنے کے دوران نوجوان کا قتل

پولیس کے مطابق، شراون اور اس کے دوست ہری کے درمیان بار میں جھگڑا ہو رہا تھا۔ پون کمار نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی، جس پر شراون نے برہمی میں آ کر بیئر کی بوتل سے اس کے سر پر حملہ کیا، جس سے پون کمار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے رامنتاپور علاقہ میں واقع ایک بار میں اتوار کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران مداخلت کرنے والے 25 سالہ نوجوان پون کمار کو بیئر کی بوتل سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

پولیس کے مطابق، شراون اور اس کے دوست ہری کے درمیان بار میں جھگڑا ہو رہا تھا۔ پون کمار نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی، جس پر شراون نے برہمی میں آ کر بیئر کی بوتل سے اس کے سر پر حملہ کیا، جس سے پون کمار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کیا اور ملزم شراون کو حراست میں لے لیا۔

پون کمار، ہری اور شراون تینوں ایک دوسرے کے جاننے والے تھے اور عنبرپیٹ کے پٹیل نگر کے رہنے والے تھے۔