حیدرآباد

تلنگانہ:محبت کے نام پر مسلسل بیوہ خاتون کو ہراساں کرنے پر نوجوان کاسرعام سڑک پرقتل: ویڈیو وائرل

حیدرآباد: محبت کے نام پر مسلسل بیوہ خاتون کو ہراساں کرنے پر خاتون کے رشتہ داروں نے نوجوان کاسرعام سڑک پر مارپیٹ کر قتل کردیا۔

حیدرآباد: محبت کے نام پر مسلسل بیوہ خاتون کو ہراساں کرنے پر خاتون کے رشتہ داروں نے نوجوان کاسرعام سڑک پر مارپیٹ کر قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

دن دہاڑے پیش آئی اس واردات سے سنسنی پھیل گئی اور اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔

یہ واردات تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت مہیش کے طورپر کی گئی ہے۔

ضلع کے اندرم گاوں سے تعلق رکھنے والا مہیش اسی علاقہ کی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم لڑکی کے گھر والے اس شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے اور اس کی شادی کسی اور نوجوان کے ساتھ کردی۔

اس واقعہ پر مقتول مہیش کافی برہم ہوگیا جس نے لڑکی کی تصاویر اور بعض ویڈیوز کو اس کے شوہر کو بھیج دیاجس پر اس کے شوہر نے بے عزتی محسوس کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

اس واقعہ کے بعد بھی مہیش اس خاتون کا تعاقب کررہا تھا اور وہ اس کو شادی کے نام پر مسلسل ہراساں کررہاتھا۔

خاتون اور اس کے رشتہ داروں نے اس کی حرکتوں سے تنگ آکر پولیس سے اس خصو ص میں کئی مرتبہ شکایت کی تھی تاہم اس شکایت کے باوجود اس کے رویہ میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

جس پر خاتون اور اس کے رشتہ داروں نے مل کر سڑک پر ہی مہیش کو پکڑ لیا جو گاڑی پر سوار تھا۔

https://twitter.com/Bhadra_Bhai/status/1650755078385704960

اسے پہلے کافی زد و کوب کیا گیا۔ بعد ازاں وزنی پتھر ڈال کراس کا قتل کردیا گیا۔

اس واردات کے وقت راہگیروں اور مقامی افراد میں سے کوئی بھی مہیش کو بچانے نہیں آیا۔

اس واردات کے سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w