حیدرآباد

حیدرآباد: گاڑیوں کے فینسی نمبرات کا ہراج

گاڑیوں کے مالکین فینسی نمبرس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ اپنے پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کے لئے بڑی رقمی ادائیگی سے بھی نہیں ہچکچارہے ہیں۔

حیدرآباد: گاڑیوں کے مالکین فینسی نمبرس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ اپنے پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کے لئے بڑی رقمی ادائیگی سے بھی نہیں ہچکچارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی ایس این ایل کے فینسی نمبرات کا ای آکشن

شہر حیدرآباد کے خیریت آباد ٹرانسپورٹ آفس میں کل ہوئے فینسی نمبروں کے ہراج میں TG 09 A 9999نمبر19 لاکھ 51 ہزار 111 روپے میں حاصل کیا گیا۔ آنرس ڈیولپرس اس نمبر کے مالک بن گئے ہیں۔

این جی مینز فریم کمپنی نے 8 لاکھ 25 ہزار کی ادائیگی کر کے نئے لانچ ہونے والے نمبرTG 09 B 0001کو حاصل کرلیا۔

اسی سلسلہ میں نمبر 0009 اے اکشئے ریڈی نے 6 لاکھ 66 ہزار 666 روپئے ادا کرکے حاصل کیا۔ خیریت آباد محکمہ ٹرانسپورٹ نے فینسی نمبروں سے ایک دن میں 51 لاکھ 17 ہزار 514 روپے وصول کئے۔

a3w
a3w