تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں نہر میں غرق طالب علم کی لاش کا پتہ چل گیا

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں نہر میں غرق طالب علم کی لاش کا پتہ چل گیا۔ یہ طالب علم کنتاگاوں کی نہر میں غرق ہوگیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں نہر میں غرق طالب علم کی لاش کا پتہ چل گیا۔ یہ طالب علم کنتاگاوں کی نہر میں غرق ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

پولیس نے کہا کہ راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (رمس)عادل آباد کے پوسٹ گریجویشن سال اول کے طالب علم 27 سالہ بی پراوین کی لاش غوطہ خوروں کی مدد سے نہر سے باہر نکالی گئی۔

پراوین،راجناسرسلہ ضلع کا رہنے والا تھا۔ وہ نہر میں گرے اپنے سل فون کو نکالنے کی کوشش کے دوران نہر میں گرپڑاتھا۔وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہر کے قریب تفریح کیلئے آیا تھاکہ یہ واقعہ پیش آیا۔

پراوین کے ساتھی کارتک اور راجو بھی نہر میں گرگئے تاہم وہ تیرکر ساحل پر آنے میں کامیاب ہوگئے۔

پراوین چونکہ تیراکی سے واقف نہیں تھا اسی لئے وہ نہر میں غرق ہوگیا۔

اس کی لاش کا پتہ اتوار کی شب تک بھی نہیں چلایاجاسکاتھا تاہم یہ لاش اس واقعہ کے مقام سے 500میٹر کی دوری پر پائی گئی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رمس منتقل کردیاگیا۔