جرائم و حادثات
حیدرآباد:کار کی ٹکر سے بائیک سوار ہلاک
حیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں کارنے بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک سوار ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں کارنے بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک سوار ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی کارچلانے والا کار چھوڑکر فرارہوگیا۔اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔