حیدرآباد
حیدرآباد: نامعلوم ضعیف خاتون کی لاش برآمد
اُپّل پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی وینکٹ ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس خاتون کو پہچانتا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے اُپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نامعلوم ضعیف خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ خاتون کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اُپّل پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی وینکٹ ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس خاتون کو پہچانتا ہو یا اس کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔