آندھراپردیش

آندھراپردیش کا انجینئر سیلفی لینے کے دوران امریکہ کے آبشار میں غرق

اپنے انجینئرنگ کورس کی تکمیل کے بعد وہ دس سال پہلے کینڈا گیا تھا جہاں ٹول ڈیزائنر کے طورپر وہ خدمات انجام دے رہا تھا۔چار سال پہلے اس کی شادی سائی سومیا کے ساتھ ہوئی تھی۔ہریش اپنے ساتھیوں کے ساتھ تفریح کیلئے کینڈا سے امریکہ گیا ہوا تھا۔

حیدرآباد: آبشار کے سامنے ٹہر کر تصاویر لینے کے دوران پیر پھسل کر گرنے کے نتیجہ میں اے پی سے تعلق رکھنے والا انجینئر امریکہ کے ایک آبشارمیں غرق ہوگیا۔اس کی شناخت ایلوروکے نزواڑ سے تعلق رکھنے والے میکانیکل انجینئر 35سالہ ہریش چودھری کے طورپر کی گئی ہے جو کینڈا میں مقیم تھا۔

 اپنے انجینئرنگ کورس کی تکمیل کے بعد وہ دس سال پہلے کینڈا گیا تھا جہاں ٹول ڈیزائنر کے طورپر وہ خدمات انجام دے رہا تھا۔چار سال پہلے اس کی شادی سائی سومیا کے ساتھ ہوئی تھی۔ہریش اپنے ساتھیوں کے ساتھ تفریح کیلئے کینڈا سے امریکہ گیا ہوا تھا۔

اس کے دوستوں کے ساتھ وہ آبشار گیاتھا جہاں سیلفی لینے کے دوران اس کا پیر پھسلا اور وہ آبشار میں غرق ہوگیا۔اس کی لاش کو نکالا گیا ہے اور تلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(تانا)کے تعاون سے لاش کو اس کے آبائی مقام پر بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

a3w
a3w