حیدرآباد

حیدرآباد: بالی ووڈ گلوکار جاوید علی نمائش میں پرفارم کریں گے

ویڈیو میں جاوید نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو دوست، میں آ رہا ہوں آپ کے اپنے شہر حیدرآباد میں 4 فروری کو نمائش میں پرفارم کرنے کے لئے۔

حیدرآباد: پلے بیک سنگر جاوید علی اس اتوار یعنی 4 فروری کو حیدرآباد کی نمائش میں لائیو پرفارمنس کے لئے تیار ہیں۔ یہ اعلان ’نمائش حیدرآباد‘ کے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
سائبرآباد شی ٹیمس کی کارکردگی
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

ویڈیو میں جاوید نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو دوست، میں آ رہا ہوں آپ کے اپنے شہر حیدرآباد میں 4 فروری کو نمائش میں پرفارم کرنے کے لئے۔ مجھے مدعو کرنے کے لئے نمائش سوسائٹی کا خصوصی شکریہ۔ لائیو پرفارمنس اتوار کو شام 7 بجے مقرر ہے۔

بنیادی طور پر اپنی ہندی گلوکاری کے لئے پہچانے جانے والے جاوید نے تلگو، اردو، تامل، بنگالی، کنڑ، ملیالم، گجراتی، مراٹھی اور اوڈیا سمیت متعدد ہندوستانی زبانوں میں بھی گیت گائے ہیں۔

ان کے کچھ قابل ذکر ٹریکس میں شریولّی (ہندی)، کن فیا کن، گزارش، عرضیاں (دہلی6)، جشن بہاراں اور دیگر شامل ہیں۔

آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن سوسائٹی کی جانب سے 46 روزہ نمائش، یکم جنوری سے شروع ہوئی اور 15 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔

83 ویں سالانہ شاپنگ کارنیوال میں روزانہ ہزاروں لوگ جاتے ہیں جہاں ہر قسم کے پروڈکٹس فروخت کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔